لاپتہ طیارے کا شاید کبھی بھی نہ سراغ مل سکے،ملائیشین پولیس چیف،لاپتہ طیارے کی تلاش کے لیے قائم مشترکہ کمیشن میں شرکت کے لیے ملائیشین وزیرعظم آسٹریلیاپہنچ گئے ۔ تفصیلی خبر

بدھ 2 اپریل 2014 21:22

کوالالمپور/پرتھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2014ء) ملائیشیا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کے لاپتہ طیارے ایم ایچ 370 کے غائب ہونے کا راز شاید کبھی سامنے نہ آ سکے اور یہ سربستہ راز ہی رہ جائے،دریں اثنا ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق طیارے کی تلاش کے سلسلے میں آسٹریلیا میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ئیشیا کے پولیس چیف نے کہا کہ اس معاملے کی تفتیش جاری رہے گی،انہوں نے کہاکہ دس طیارے اور نو بحری جہاز بحر ہند کے جنوب میں تلاش میں کوشاں ہیں ،تلاش کے کام میں ایک برطانوی آبدوز بھی شامل ہو گئی ہے،ملائیشیا کے پولیس چیف خالد ابوبکر نے کہا کہ اس سلسلے میں مجرمانہ جانچ جاری رہے گی اور چلتی جائے گی۔

ہمیں تمام چیزوں کی وضاحت کرنی ہے،انھوں نے کہاکہ یہ عین ممکن ہے کہ جانچ کے خاتمے پر ہمیں اصل وجہ کا پتہ نہ چلے، یہاں تک کہ ہم اس واقعے کی وجہ سے بھی لاعلم رہ جائیں،بہرحال انھوں نے کہا کہ اس طیارے پر مجود پائلٹ اور عملے کے اہل خانہ کے 170 افراد سے بات چیت کی گئی ہے یہاں تک کہ طیارے میں موجود ساز و سامان اور کھانے کے بارے میں بھی جانچ کی جا رہی ہے تاکہ سبوتاڑ کی کسی کوشش کا پتہ چل سکے،ادھرملائشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق جنوبی آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں بدھ کی شام پہنچ گئے ، وہ نئے جوائنٹ ایجنسی کوارڈینیشن سنٹر (جے اے سی سی ) کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

جے اے سی سی جنوبی بحر ہند میں تلاش کی سربراہی کر رہی ہے،وہ آسٹریلیا کے وزیر اعظم ٹونی ایبٹ اور ریٹائرڈ ایئر چیف مارشل اینگس ہوسٹن سے بھی ملاقات کریں گے۔ ہوسٹن جے اے سی سی کے سربراہ ہیں۔