جرمن فضائی کمپنی کی تاریخ کی سب سے بڑی تین روزہ ہڑتال،مطالبات کے حق میں کی گئی ہڑتال سے3800پروزایں منسوخ،چارلاکھ مسافرمتاثرہوں گے

بدھ 2 اپریل 2014 21:22

جرمن فضائی کمپنی کی تاریخ کی سب سے بڑی تین روزہ ہڑتال،مطالبات کے حق ..

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2014ء) جرمن فضائی کمپنی لفتھانزا کے پائلٹوں نے تنخواہوں اور ریٹائرمنٹ کی شرائط پر پائے جانے والے ایک تنازعے کے باعث بدھ سہ روزہ ہڑتال شروع کردی ، ہزاروں پروازیں منسوخ ہونے سے چار لاکھ سے زیادہ مسافر متاثر ہوں گے، میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ہڑتال اس فضائی کمپنی کی تاریخ کی سب سے بڑی ہڑتال ہے، لفتھانزا نے اعلان کیا کہ بدھ اور جمعہ کے درمیان 3800 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جرمنی میں پائلٹوں کا شمار سب سے زیادہ آمدنی والے طبقے میں ہوتا ہے اور وہ دیگر ملازمت پیشہ افراد کے مقابلے میں ریٹائر بھی جلد ہو سکتے ہیں

تازہ ہڑتال کا مقصد انہی سہولتوں کو برقرار رکھنا ہے ساتھ ساتھ پائلٹ اپنی تنخواہوں میں پانچ فیصد سے زیادہ اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں، پائلٹوں کی ہڑتال کی بنیادی وجہ لفتھانزا گروپ کے وہ نئے منصوبے ہیں، جن کا مقصد اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ پائلٹ، جو اب اوسطا اٹھاون سال کی عمر میں پنشن پر جاتے ہیں، کم از کم ساٹھ سال کی عمر میں ریٹائر ہوں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جرمنی میں دیگر پیشوں میں اب یہ ایک معمول کی بات ہے کہ لوگ زیادہ بڑی عمر تک کام کرتے ہیں اور انہیں پنشن بھی کم ملتی ہے۔ مختلف جرمن اخبارات کے تبصروں میں جرمن قومی فضائی کمپنی کے پائلٹوں کو، جن کی ننانوے فیصد تعداد نے ہڑتال کی حمایت کی تھی، ہدفِ تنقید بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :