مشرف کی طرف سے معافی کیلئے درخواست آئی تواسے آئینی اورقانونی تقاضوں کی روشنی میں جانچاجائیگا،کامران مائیکل ،مشرف بارے ا علیٰ سطحی مشاورت سے فیصلہ ہوگاہماری کوشش ہے ہرقصورواراورگناہ گارکو سزاضرورملے ‘ وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ

بدھ 2 اپریل 2014 20:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2014ء) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کے بارے میں ا علیٰ سطحی مشاورت سے فیصلہ ہوگا،کوئی انسان کسی دوسرے کے گناہوں کابوجھ اپنے کندھوں پرنہیں اٹھاتا،پرویزمشرف کے دورآمریت میں کروڑوں عوام کی زندگی اورپاکستان کی سا لمیت بری طرح متاثرہوئی۔مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کامران مائیکل نے کہا کہ پرویز مشرف کی طرف سے معافی کیلئے درخواست آئی تواسے آئینی اورقانونی تقاضوں کی روشنی میں جانچاجائے گا۔

پرویزمشرف کے دورآمریت میں ہماری قیادت کو اورہمیں بدترین سیاسی انتقام کانشانہ بنایا گیا مگر اس کے باوجودہمارے دل میں ان کیلئے کوئی تعصب اورانتقام نہیں ہے۔ کامران مائیکل نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے ہرقصورواراورگناہ گارکواس کے کئے کی سزاضرورملے ورنہ ملک میں آئین اورقانون کی حکمرانی کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

آئین توڑناکوئی معمولی واقعہ نہیں بلکہ ایک قومی سانحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف کے ٹرائل کوبنیادبناکروفاقی حکومت کامذاق اڑایا گیا مگر گذشتہ دنوں ان پرفردجرم لگتی سب نے دیکھ لی ہے،وزیراعظم نے قوم کے ساتھ جوجوکمٹمنٹ کی ہیں وہ ضرورپوری ہوں گی۔وزیراعظم میاں نوازشریف کے وعدے بار ی باری وفاہورہے ہیں ،قوم کومبارک ہوزرمبادلہ کے ذخائربھی10ارب ڈالر سے تجاوزکرگئے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی دوررس معاشی اصلاحات کے مثبت اثرات سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

حکومت کے ابتدائی دس ماہ کے اندراندر روپے کی قدرمیں استحکام نویدانقلاب ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈالر100روپے سے نیچے گرجائے گایہ کسی کوامید نہیں تھی مگر وزیراعظم میاں نوازشریف کے معاشی ویژن کی بدولت حکومت یہ بھی کرگزری،اب اس کے ثمرات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کاوقت ہے۔