نعمت علی رندھاواایڈووکیٹ قتل کیس کی سکھر منتقلی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

بدھ 2 اپریل 2014 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2014ء) مسلم لیگ (ن)لائرزونگ کے مرکزی رہنما نعمت علی رندھاواایڈووکیٹ قتل کیس کی سکھر منتقلی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست ملزم کاظم عباس کی والدہ طلعت فاطمہ نے جاوید چھتاری ایڈووکیٹ کے زریعے داخل کی جس کی سماعت جمعہ کے روز ہوگی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم اور اس کے خلاف مقدمہ تحفظ پاکستان آرڈینسس کے تحت سکھر منتقل کیا گیا ہے جبکہ اس کیس پر اس آرڈیننس کا اطلاق نہیں ہوتا مقدمہ سیاسی بنیادوں اور بدنیتی پر درج کیا گیا جبکہ فیڈرل شریعت کورٹ کے 1996 کے فیصلے کے تحت ملزم کو اپنے شہر سے باہر باہر منتقل کرنا شریعت کے خلاف ہے درخواست کی سماعت جمعہ کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :