وزیر اطلاعات کی نواز شریف سے ملاقات ، پرویز مشرف کے متعلق امورپر مشاور ت کی گئی

بدھ 2 اپریل 2014 20:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2014ء) وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشیدنے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی، جس میں پرویز مشرف کے متعلق امور پر مشاورت کی گئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال ،پرویز مشرف پر فرد جرم عائد ہونے اور ای سی ایل سے ان کے نام کے اخراج کے متعلق امور پر مشاورت کی گئی۔ذرئع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں میڈیا سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔