صبرکاپیمانہ لبریزہو چکا،ایران کی ایک مرتبہ پھر پاکستان میں فوجی کارروائی کی دھمکی،سعودی عرب کیساتھ ایران کے کشیدہ تعلقات میں ثالثی کا کرداراداکرنے کی پیشکش پر پاکستا ن کے مشکورہیں،ایرانی وزیرخارجہ کی میڈیاسے گفتگو

بدھ 2 اپریل 2014 20:01

صبرکاپیمانہ لبریزہو چکا،ایران کی ایک مرتبہ پھر پاکستان میں فوجی کارروائی ..

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2014ء) ایران نے ایک مرتبہ پھر دھمکی دیتے ہوئے کہاہے کہ صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکاہے،سرحدی محافظوں کی جلد بازیابی عمل میں نہ لائی گئی تو وہ پاکستانی سرحدی علاقے میں فوجی آپریشن کے لیے تیار ہیں،سعودی عرب کے ساتھ ایران کے کشیدہ تعلقات میں ثالثی کا کرداراداکرنے کی پیش کش پر پاکستا ن کے مشکورہیں ، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہاکہ ایران سرحدی محافظوں کی بازیابی کے لیے پاکستانی حکومت سے رابطے میں ہے اورکوشش ہے کہ مغویوں کو جلد سے جلد رہائی عمل میں لائی جاسکے،

انہوں نے کہاکہ ایران کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتاجارہاہے پاکستان جلد ازجلد اپنی سرزمین پر جیش العدل کے خلا ف موثر کارروائی کرے تاکہ ان کے سرحدی محافظوں کو بازیاب کرایاجاسکے،ایران نے پاکستان کے ساتھ ملحقہ اپنی سرحد کے ساتھ سیکورٹی انتظامات میں توسیع کا فیصلہ کیاہے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچاجاسکے،انہوں نے کہاکہ ایران کسی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا،سعودی عرب کے ساتھ ایران کے کشیدہ تعلقات میں ثالثی کا کرداراداکرنے کی پیش کش پر پاکستا ن کے مشکورہیں ۔