حافظ آباد میں مخالفین نے پولیس کی موجودگی میں خاتون پر کتے چھور ڈیئے

بدھ 2 اپریل 2014 19:28

حافظ آباد میں مخالفین نے پولیس کی موجودگی میں خاتون پر کتے چھور ڈیئے

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2014ء) جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی بعض واقعات دور جہالت کی یاد تازہ کرا دیتے ہیں اور ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا حافظ آباد میں جب خاندانی دشمنی پر مخالفین نے حوا کی بیٹی پر کتے چھوڑ دیئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق حافظ آباد کے علاقے حاجی پورہ میں شیر بانو نامی خاتون کا اپنے خاوند سے کسی بات پر تنازعہ چلا آ رہا تھا اور آج جب شیربانو اپنی والدہ کے ہمراہ سکھیکی تھانے درخواست جمع کرانے گئی تو افتخار اور اس کے ساتھیوں نے پولیس اہلکاروں کے سامنے خاتون پر کتے چھوڑ دیئے جس سے اس کے چہرے پر شدید زخم آئے،

افسوسناک واقعے کے وقت پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے، متاثرہ لڑکی کو شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او حافظ آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ایک شخص کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :