مشرف کا ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست مسترد، عدالتی حکم کے بغیر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نہیں نکال سکتے، وزارت داخلہ

بدھ 2 اپریل 2014 19:03

مشرف کا ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست مسترد، عدالتی حکم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2014ء) وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی حکم کے بغیر ان کا نام ای سی ایل سے نہیں نکال سکتے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں پرویز مشرف کی دائر درخواست کو مسترد کرتے ہوئے انہیں خط کے ذریعے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں دالنے سے متعلق عدالتی حکم موجود ہے لہذا عدالتی حکم کے بغیر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نہیں نکال سکتے۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ پرویز مشرف کا معاملہ ابھی عدالت میں زیر بحث ہے جس کے باعث عوامی مفاد میں پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور نہیں کرسکتے۔