آمنہ خودسوزی کیس، چیف جسٹس کا لڑکی کے والدین کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم

بدھ 2 اپریل 2014 17:44

آمنہ خودسوزی کیس، چیف جسٹس کا لڑکی کے والدین کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء) سپریم کورٹ نے پولیس کو مظفر گڑھ میں خودسوزی کرنے والی لڑکی آمنہ کے والدین کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔آمنہ خودسوزی کیس کی سماعت چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے بینچ نے کی، سماعت کے دوران ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے واقعے کی عبوری رپورٹ پیش کرتے ہوئے عدالت سے حتمی رپورٹ کے لئے مزید 2 ہفتوں کی مہلت مانگ لی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت خود سوزی کرنے والی لڑکی آمنہ کی والدہ نظام مائی نے کہا کہ ملزمان کا گھر قریب ہونے کی وجہ سے وہ عدم تحفظ کا شکار ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ بےفکر ہوجائیں، آپ کی طرف کوئی میلی آنکھ سے دیکھ بھی نہیں سکتا۔

عدالت نے ملزمان کو تحفظ فراہم کرنے والے پولیس افسران کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے تحقیقات مکمل کرنے کے لئے مزید 2 ہفتوں کی مہلت ددے دی، کیس کی مزید سماعت 21 اپریل کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :