پنجاب میں دہشت گردوں کے 174 مشتبہ ٹھکانوں کیخلاف کارروائی کا حکم

بدھ 2 اپریل 2014 15:59

پنجاب میں دہشت گردوں کے 174 مشتبہ ٹھکانوں کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں دہشت گردوں اور ان کے ممکنہ معاون کاروں کے 174 مشتبہ ٹھکانوں پر پولیس اور حساس اداروں کو مشترکہ کاروائی کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب میں دہشت گردوں اور ان کے ممکنہ معاون کاروں کے 174 مشتبہ ٹھکانے موجود ہیں جن پر کاروائی کے لیے مشترکہ آپریشن کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ان ٹھکانوں پر حساس ادارے اور پنجاب پولیس مشترکہ کاروائی کرے گی۔ تمام مشتبہ مقامات کو کم از کم تین مختلف اوقات میں چیک کیا جائے گا ۔ وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے دہشت گردوں کا اہم نیٹ ورک بریک کر دیا ہے۔حراست میں لیے گئے مشتبہ افراد صوبے میں اہم شخصیات کو ٹارگٹ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

متعلقہ عنوان :