پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

بدھ 2 اپریل 2014 14:50

اسلام اباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست شہری شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر کی گئی جس میں سیکریٹری داخلہ اور اور پرویز مشرف کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سابق صدر پر خصوصی عدالت میں آئین شکنی اور غداری کا مقدمہ چل رہا ہے جو ایک سنگین جرم ہے لہٰذا انہیں بیرون ملک جانےکی اجازت نہ دی جائے۔

واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے 2 روز قبل پرویز مشرف پر غداری کیس میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے ان کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق صدر کا ای سی ایل میں نام حکومت کی جانب سے ڈالا گیا لہٰذا ای سی ایل سے نام نکالنے یا نہ نکالنے کا فیصلہ بھی حکومت کی کرسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :