یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی ایک روپیہ فی کلو، آٹا 20 روپے فی تھیلا مہنگا کردیا گیا

بدھ 2 اپریل 2014 14:47

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء)ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی ایک روپیہ فی کلو جبکہ آٹا 20 روپے فی تھیلا مہنگا کردیا گیا۔

(جاری ہے)

یوٹیلٹی اسٹورز حکام کے مطابق چینی 48 روپے فی کلو سے بڑھ کر 49 روپے فی کلو جبکہ آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 820 سے بڑھ کر 840 روپے کا ہو گیا ہے، یوٹیلٹی اسٹورز حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر ہوگا۔