زائد بلنگ پر نیپرا کا ایکشن ، کے الکٹرک کو دس کروڑ کا جرمانہ

بدھ 2 اپریل 2014 14:46

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء) صارفین کو بوگس اور زیادہ بلنگ کا الزام ثابت ہونے پر نیپرا نے کے الکٹرک کو دس کروڑ روپے جرمانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔سپریم کورٹ کے ایچ آر سیل کو زیادہ بلنگ کی چھ شکایات موصول ہوئی تھیں۔ نوٹس کے مندرجات میں بتایا گیا ہے کہ شکایات کی تحقیقات سے الزامات ثابت ہوگئے۔

(جاری ہے)

سابق ڈپٹی جنرل منیجر محمد شعیب صدیقی نے پورے اسٹاف کو زیادہ بلنگ کرنے کی ای میل بھیجی۔ ای میل پکڑے جانے پر انہیں برطرف کردیا گیا۔ دوران تحقیقات کے الکٹرک نے جو جواب دیا اسے غیر تسلی بخش پاکر مسترد کردیا گیا۔ نیپرا کے اصولوں کی خلاف ورزی پر دس کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ انتظامیہ سے پندرہ دن میں جواب طلب کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :