سندھ کی شوگر ملوں نے 7 لاکھ 70 ہزارٹن چینی ذخیرہ کر لی

بدھ 2 اپریل 2014 14:46

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء) ذرائع کے مطابق سندھ کی 16 شوگر ملوں نے 7 لاکھ 70ہزارٹن چینی ذخیرہ کر لی ہے۔ چینی کی فروخت پر ٹیکس وصولی 35کروڑ اور ریفنڈ 55کروڑ روپے، ایف بی آر خود انگشت بدنداں رہ گیا۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آرنے چینی کی فروخت اورریونیومیں اسی فیصد کمی پرسندھ کی تمام 28 شوگرملوں پراپنا عملہ تعینات کیا تھا۔

(جاری ہے)

تاکہ چینی کی پیداوار پرکڑی نظر رکھی جاسکے۔

یہ افسران چینی کی پیداوارپر ہفتہ واررپورٹ مرتب کررہے ہیں۔ زرائع کے مطابق سندھ کی سولہ شوگر ملوں نے 33ارب 70 کروڑ روپے مالیت کی 7 لاکھ 70 ہزار 538 میٹرک ٹن چینی اسٹاک کی ہوئی ہے،تاکہ اسکی فروخت پر دباؤ ڈالا جسکے۔ واضح رہے کہ 2013میں چینی کی فروخت پر 55کروڑ روپے ریفنڈ ادا کیا گیا جبکہ ٹیکس وصولی صرف 35کروڑ روپے تھی۔

متعلقہ عنوان :