ہنگو، حمید اللہ بانڈہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی

بدھ 2 اپریل 2014 14:28

ہنگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء) ہنگو کے علاقہ حمید اللہ بانڈہ میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی،اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ہنگو کے علاقہ حمید اللہ بانڈہ میں اجمین اللہ ولد امین اصغر اور عابد عرف چر گ اپنے گھر کے سامنے کھرے تھے کہ نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور ہنگو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اجمین اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :