ہنگو، سیکیورٹی خدشات،شہر میں ایک ہفتہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

بدھ 2 اپریل 2014 14:28

ہنگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء) سیکیورٹی خدشات کے تحت شہر بھر میں ایک ہفتہ کے لئے دفعہ 144 نافذ،موٹر سائیکل کی ڈبل سواری ، اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ اور 5 افراد کا ایک جگہ پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہو گی، اس حوالے سے ڈی سی ہنگو سید احمد جان نے میڈیا کو بتایاکہ شہر میں سیکورٹی خدشات کے تحت آج سے ایک ہفتہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری ، اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ وال چاکینگ اور ایک جگہ پر 5 افرادکے جمع ہونے پر مکمل پابندی ہو گی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہو گی ۔