موجودہ حکومت نے مہنگائی کے ڈرون حملوں کے تسلسل سے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے‘سعدیہ سہیل رانا

بدھ 2 اپریل 2014 14:26

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء خوردونوش کے نرخوں میں اضافے پر شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کے ڈرؤن حملوں کے تسلسل سے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے، مہنگائی کا آنیوالا طوفان حکومت کی عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈالر سستا ہونے کا الٹا اثر ہوا اور بجلی سستی ہونے کی بجائے منگی ہو گئی حکومت آئی ایم ایف کا ایجنڈا پورا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ کرنے پر نام بدلنے کی بات کرنیوالے شہباز شریف خود ہی اپنا کوئی نیا نام تجویز کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، عمران خان ہر غلط کام کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں، حکمرانوں نے دس ماہ کی کارکردگی سے اپنی نا اہلی ثابت کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :