آئندہ دو تین برس میں 98فیصد بچوں کا سکولوں میں داخلہ یقینی بنایا جائے گا‘ پارلیمانی سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ
بدھ 2 اپریل 2014 14:26
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء ) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ معاشرے کے تمام طبقوں کو معیاری اور جدید تعلیم کے مواقع مہیا کر کے دہشت گردی ،جہالت اورلا علمی کو ختم کیا جا سکتا ہے اور ملکی ترقی کے راستے میں یہی سب سے بڑی رکاوٹیں ہیں۔
(جاری ہے)
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث گزشتہ 6 ماہ کے دوران 5 لاکھ نئے بچے سکولوں میں داخل ہوئے ہیں اور آئندہ دو تین برس میں 98فیصد بچوں کا سکولوں میں داخلہ یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی واؤچر سکیم کے تحت آئندہ ماہ تک 15 لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سکول ریفارمز روڈمیپ کے تحت مانیٹرنگ کے نظام کے باعث سکولوں میں اساتذہ و طلباء کی حاضری میں بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانوی ادارے ڈی ایف آئی ڈی کی جانب سے 351ملین روپے کی امداد سے سرکاری سکولوں میں 15ہزار نئے کلاس رومز تعمیر کئے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.