زارا اکبر کی پرفارمنس سے متاثر ہو کر پرستار نے قیمتی موبائل گفٹ کر دیا

بدھ 2 اپریل 2014 13:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کی معروف اداکارہ زارا اکبر کی شاندر پرفارمنس سے متاثر ہو کر پرستار نے اپنا قیمتی آئی فون گفٹ کر دیا اور کھڑے ہو کر تعریفی کلمات بھی ادا کیے جس پر ہال میں بیٹھے شائقین نے بھی زبردست تالیاں بجا کر اداکارہ کو داد دی ۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے پرستار کا دل رکھنے کے لئے فون بطور تحفہ قبول کرنے کے بعد شکریہ کے ساتھ دوبارہ واپس کر دیا اور کہا کہ پرستاروں کی محبت اور حوصلہ افزائی ہی میرے لئے کسی قیمتی تحفے سے کم نہیں ۔ میرے پاس اللہ کا دیا سب کچھ ہے اور پرستاروں کی محبت پر انکی شکر گزار ہوں۔ یاد رہے کہ زارا اکبر ان دنوں شالیمار تھیٹر کے کامیڈی اسٹیج ڈرماہ ” رنگ باز حسینہ “ میں پرفارم کررہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :