مووی ”گاڈزیلا “کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

بدھ 2 اپریل 2014 13:48

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء) ایکشن اور تھرل سے بھرپور مووی گاڈزیلا کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ایک بار پھر سے خوفناک دیوقامت ڈائینوسار آرہا ہے دلوں کو دھڑکانے اور دہشت پھیلانے۔

(جاری ہے)

ایک بار پھر ہونے لگا ہے دہشت کا راج اور بلندو بالا عمارتیں بن جائیں گی مٹی کا ڈھیر اور یہیں سے شروع ہوگالیفٹینٹ فورڈ کا مشن جسے سفاک گوڈزیلا سے معصوم انسانی جانوں کوبچانا ہے۔کیسے نبٹے گا وہ اس مشکل صورتحال سے، یہ تو سولہ مئی کو ایکشن، ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور تھری ڈی سائنس فکشن فلم ” گاڈزیلا“ کے سینما گھروں میں آنے کے بعد ہی پتہ لگے گا۔

متعلقہ عنوان :