سونم کپور نے سلمان خان کو بہترین اداکار کا خطاب دیدیا

بدھ 2 اپریل 2014 13:48

سونم کپور نے سلمان خان کو بہترین اداکار کا خطاب دیدیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے سلمان خان کو بہترین اداکار کا خطاب دیدیا۔ اداکارہ سونم کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے کیرئیر کا ا?غاز اداکار سلمان خان کے ساتھ فلم سانوریا سے کیا اب وہ سلمان خان کے ساتھ سورج برجاتیا کی فلم جس کا نام ابھی نہیں رکھا گیا میں جلوہ گر ہوں گی۔

(جاری ہے)

اداکارہ سونم نے کہا کہ سلمان ان کے نزدیک بہترین اداکار ہیں اور ان سے انہیں ہمیشہ کچھ نہ کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے جبکہ سلمان ان کے پسندیدہ اداکار بھی ہیں۔ سونم نے کہا کہ اسے یقین ہے کہ ان کی نئی فلم ڈبل دھمال کرے گی۔ فلم میں سلمان خان کا دوہرا کردار ہے۔ فلم کی عکس بندی کا آغاز جلد ہی ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :