نیٹو ممالک نے روس سے تعاون ختم کر دیا،امریکی ایوان میں روس پر پابندیوں کا بل منظور

بدھ 2 اپریل 2014 11:53

نیٹو ممالک نے روس سے تعاون ختم کر دیا،امریکی ایوان میں روس پر پابندیوں ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء) نیٹو ممالک کے وزراء خارجہ نے روس کے ساتھ تمام سول اور عسکری تعاون معطل کر دیا ، ادھر امریکی ایوان نمائندگان نے یوکرائن کے لیے امداد کا بل بھی پاس کر لیا ہے۔ نیٹو ممالک کے وزرائے خارجہ کے دو روزہ اجلاس کے پہلے دن نیٹو چیف فوگ راسموسن کا کہنا تھا اتحادی ممالک نے کرائمیا کے روس سے الحاق پر بطور احتجاج ماسکو کے ساتھ ہر قسم کا تعاون معطل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا روس کے یوکرائن کی سرحد سے فوجیں واپس بلانے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔دوسری طرف امریکی ایوان نمائندگان نے یوکرائن کی امداد کا بل پاس کر لیا ہے۔بل میں روس پر پابندیاں لگانے کی شق بھی شامل کی گئی ہے۔بل کی حمایت میں 378 ووٹ اور مخالفت میں34 ووٹ ڈالے گئے۔ایوان نمائندگان سے منظوری کے بعد بل صدر اوباما کے دستخط کیلئے وائٹ ہاؤس بھجوا دیا گیا ہے جہاں امریکی صدر کے دستخط کے بعد بل قانون کی حیثیت اختیار کر لے گا ۔

متعلقہ عنوان :