کالاخطائی روڈ پر تیز رفتار ٹیوٹاوین گدھا ریڑھے سے ٹکرا گئی ،3افراد ہلاک ،14زخمی

منگل 1 اپریل 2014 22:09

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل۔2014ء) کالاخطائی روڈ پر جنڈیالہ کلساں کے قریب تیز رفتار ٹیوٹاوین گدھا ریڑھے سے ٹکرا گئی جس کے باعث 3افراد ہلاک اور 14زخمی ہوگئے جبکہ وین مکمل تباہ ہوگئی ۔

(جاری ہے)

بتایاجاتاہے کہ وین شکر گڑھ سے لاہور جارہی تھی جب نارنگ منڈی کے علاقہ میں پہنچی تو مخالف سمت سے آنے والے گدھا ریڑھے سے ٹکڑا گئی زخمیوں کو لاہور میو ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے جہاں تین زخمی ریاض احمد ،خوشی محمد اور نامعلوم مسافر دم توڑ گیا ۔14زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :