محمد حفیظ نے قوم سے معافی مانگ لی

منگل 1 اپریل 2014 21:56

محمد حفیظ نے قوم سے معافی مانگ لی

میر پور ۔ ڈھاکا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل۔2014ء) قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے سیمی فائنل میں نہ پہنچنے پر قوم سے معافی مانگ لی ہے ، ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا ہے کہ جیت پر ویسٹ انڈیز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

ہماری پرفارمنس اچھی نہیں تھی ،پہلی16اوورز میں ہم نے اچھی باوٴلنگ کی ، آخری 4اوورز میں ہم اچھا نہیں کھیلے ، ویسٹ انڈیز آخری 4اوورز میں کافی اچھا سکور کرنے میں کامیاب ہو گیا ۔ ہدف کے تعاقب میں ہم شروع میں ہی دباوٴ کا شکار ہو گئے ۔ محمد حفیظ نے گراوٴنڈ میں تمام تماشائیوں کا ٹیم کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :