اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان آرڈنینس فیکٹریز کے چیئرمین کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا

منگل 1 اپریل 2014 21:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل۔2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان آرڈنینس فیکٹریوں میں عدالتی حکم کے برعکس ترقی پانے والے افسروں کو چارج دینے پرآرڈیننس فیکٹریوں کے چیئرمین کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ۔ منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس انورخان کاسی نے پاکستان آرڈنینس فیکٹریوں میں افسروں کے تقررسے متعلق کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل راجہ سیف الرحمن نے بتایا کہ عدالت نے گذشتہ سماعت پر پاکستان آرڈنینس فیکٹریوں میں ترقی پانے والے افسروں کو چارج دینے سے منع کیا تھا تاہم عدالتی حکم کے باوجود ترقی پانے والے افسروں کو چارج دے دیا گیا جس پر عدالت نے پاکستان آرڈنینس فیکٹریوں کے چیئرمین کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی ہے۔