طالبان کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا،ایک دو روز میں کمیٹی کااجلاس بلائینگے ، پروفیسرابراہیم ، جنگ بندی میں توسیع کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے ، انٹرویو

منگل 1 اپریل 2014 21:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل۔2014ء) طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کا فیصلہ ابھی تک نہیں آیا ، ایک دو روز میں کمیٹی کااجلاس بلائینگے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ جنگ بندی میں توسیع کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے چند دن میں باضابطہ اعلان کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک طالبان نے ہم سے رابطہ نہیں کیا ہے ایک دو روز میں ہم اپنی کمیٹی کا اجلاس بلالیں گے اس کے بعد طالبان شوریٰ سے رابطہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :