لاپتہ افراد کے کمیشن نے گزشتہ ماہ مارچ میں مزید 40 کیسز نمٹادیئے،چھتیس افراد کا سراغ مل گیا ، پچیس افراد ، حراستی مراکز میں ہیں ،رپورٹ

منگل 1 اپریل 2014 21:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل۔2014ء) لاپتہ افراد کے کمیشن نے گزشتہ ماہ مارچ میں مزید 40 کیسز نمٹادیئے، ان میں چھتیس افراد کا سراغ ملا جن میں سے پچیس افراد ، حراستی مراکز میں ہیں۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم لاپتہ افراد کمیشن نے نے رواں برس چھ سو تیس کیسز کو نمٹایا، کمیشن کے پاس زیرالتواء کیسز کی تعداد ایک ہزار 145ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق کمیشن نیمارچ میں مزید چالیس کیسز نمٹائے، ان کیسز میں سے چھتیس لاپتا افراد کا سراغ لگالیا گیاہے ، ان میں شامل چارافراد لاپتہ نہیں ہوئے تھے، نمٹائے گئے۔چالیس کیسز میں سے پچیس افراد حراستی مراکز میں پائے گئے ہیں، دس افراد لکی مروت، سات فضاگھٹ، چار کوہاٹ اورچار پتھم سوات کے حراستی مراکز میں ہیں، آٹھ کیسز میں درج افراد واپس اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں، باقی کیسز عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔

متعلقہ عنوان :