مجھ پربلاول بھٹوکودھمکی آمیز خط لکھنے کا الزام مضحکہ خیزہے ،رحمن ملک ،طالبان کے ساتھ مذاکرات میں حکومت کیساتھ ہیں ، مشرف کے معاملہ پر وزارت داخلہ جانے اور عدالتیں ، ہم کچھ نہیں کہہ سکتے ،میڈیا سے گفتگو

منگل 1 اپریل 2014 21:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل۔2014ء) سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ ان پربلاول بھٹوکودھمکی آمیز خط لکھنے کا الزام مضحکہ خیزہے ،طالبان کے ساتھ مذاکرات میں حکومت کیساتھ ہیں ، مشرف کے معاملہ پر وزارت داخلہ جانے اور عدالتیں ، ہم کچھ نہیں کہہ سکتے ۔منگل کو پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہربات چیت میں رحمان ملک نے کہا کہ ان پردھمکی آمیزخط لکھنے کا الزام لگاکرغیرسنجیدہ رویئے کا مظاہرہ کیا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں حکومت کیساتھ ہیں۔سابق وزیرداخلہ نے پرویزمشرف کے معاملے میں اپنے مختصرتبصرے میں کہا کہ وزارت داخلہ جانے اورعدالتیں ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔انہوں نے کہاکہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی ناکامی پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پر ڈالنا درست نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اٹک کوہاٹ اور کراچی سے خود کش جیکٹس برآمد ہوئی ہیں۔ یہ جیکٹس کس نے بھیجی تھیں حکومت کو ہر حال میں اپنی رٹ کو قائم رکھنا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے پاس طالبان کی خواتین اور بچے کسی جیل میں موجود نہیں