ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کا سفر بھیانک انداز میں تمام

منگل 1 اپریل 2014 21:34

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کا سفر بھیانک انداز میں تمام

میر پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل۔2014ء) ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے ’’مارو یا مرجاؤ‘‘ کے مترادف ہونے والے معرکے میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دے کر میگا ایونٹ سے باہر کردیا۔شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میرپور میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر پاکستان کو 167 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پاکستان کے تمام بلے باز 17 ویں اوور میں صرف 82 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کے ابتدائی بلے باز کچھ خاص کارکردگی نہ دکھا سکے۔ گیند کو فٹ بال سمجھ باؤنڈری سے باہر پھینکنے والے گرس گیل صرف 5 رنز بنا کر ہی کپتان محمد حفیظ کی بال پر اسٹمپ ہوگئے جب کہ ڈیوائن اسمتھ 8 رنز بنا کر سہیل تنویر کی بال پر کامران اکمل کو کیچ دے بیٹھے۔ دو وکٹوں کے نقصان کے بعد لینڈل سیمنز نے ٹیم کو سہارا دیا تاہم وہ بھی 31 رنز بنا کر عمر گل کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے جب مارلن سمیولز 20 رنز بنا کر شاہد آفریدی کی بال پر بولڈ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن براوو نے 37 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 46 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور کامران اکمل کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے جب کہ ڈارین سیمی 42 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

متعلقہ عنوان :