بحری جہاز مارننگ گلوری کے پاکستانی عملے کو پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کردیا گیا

منگل 1 اپریل 2014 21:02

بحری جہاز مارننگ گلوری کے پاکستانی عملے کو پاکستانی سفارت خانے کے حوالے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل۔2014ء) بحری جہاز مارننگ گلوری کے پاکستانی عملے کو پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کردیا دفترخارجہ کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مارننگ گلوری کے5پاکستانیوں کو لیبیا میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مارننگ گلوری کے پاکستانی عملے کے ارکان کو لیبیا کے حکام نے طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کیاجن کی واپسی کے لیے فلائٹ کا بندوبست کیا جا رہا ہے، توقع ہے پاکستانی عملہ کل شام تک پاکستان پہنچ جائے گا۔