سانحہ جوزف کالونی توہین رسالت کیس کے مجرم ساون مسیح نے موت کی سزا کیخلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی

منگل 1 اپریل 2014 19:59

سانحہ جوزف کالونی توہین رسالت کیس کے مجرم ساون مسیح نے موت کی سزا کیخلاف ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل۔2014ء) سانحہ جوزف کالونی توہین رسالت کیس کے مجرم ساون مسیح نے ٹرائل کورٹ کے موت کی سزا کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔

(جاری ہے)

ساون مسیح کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سانحہ کے 35گھنٹوں بعدمقدمہ درج کیا گیا جو پولیس کی بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے۔ایف آئی آر اور مدعی کے بیانات میں واضح تضادات موجود ہیں۔ٹرائل کورٹ نے ناکافی گواہوں اور ثبوتوں کے باوجود اسے سزائے موت کا حکم سنایااوراور اسکا موقف نہیں سنا گیا۔درخواست میں ٹرائل کورٹ کے سزائے موت کے حکم کو کالعدم قرار دینے اور بری کرنے کی استدعا کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :