جاپان کا اسلحہ برآمدات پر پچاس سال بعدپابندی ختم کرنے کا اعلان،بحران زدہ علاقوں میں پابندی برقراررہے گی،وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں فیصلہ

منگل 1 اپریل 2014 19:53

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل۔2014ء) جاپان نے اسلحے کی برآمدات پر پچاس سالہ تاریخی پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ،میڈیارپورٹس کے مطابق قدامت پسند سیاسی پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر اعظم شنزو آبے کی کابینہ نے اسلحے کی برآمدات سے متعلق قوانین میں نرمی لانے پر اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

تاہم ایک حکومتی ترجمان یو شی حید سوگا نے کہاکہ بحران زدہ علاقوں کے لیے اسلحے کی برآمد پر آئندہ بھی پابندی عائد رہے گی۔ ٹوکیو حکام نے یہ بھی کہا کہ گشتی کشتیوں، بارودی سرنگوں کا سراغ لگانے والے آلات، ٹینک اور لڑاکا طیاروں کی فروخت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :