الیکشن ٹربیونل نے این اے 111کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

منگل 1 اپریل 2014 19:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل۔2014ء) الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 111کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کیلئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔جج جسٹس (ر)کاظم ملک پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

مذکورہ حلقہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کی ناکام امیدوارڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ انہیں دھاندلی کے ذریعے ہرایا گیالہٰذاٹربیونل انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اس حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کے احکامات صادر کرے ۔

این اے 111سے کامیاب مسلم لیگ (ن) کے ارمغان سبحانی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دھاندلی کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں لہٰذادرخواست کو خارج کیا جائے ۔الیکشن ٹربیونل نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :