سیالکوٹ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

منگل 1 اپریل 2014 19:41

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل۔2014ء)سیالکوٹ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہٴ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ فوری طور پر زلزلے کی شدت اور اس کے نتیجے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔