پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں،جی ٹی روڈ پر واقع سی این جی اسٹیشنز انٹر سٹی روٹس کی ٹرانسپورٹ کو ترجیح دینے لگے

منگل 1 اپریل 2014 19:22

پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں،جی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل۔2014ء) وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز چھ گھنٹے کے لئے کھل گئے جسکے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں،جی ٹی روڈ پر واقع سی این جی اسٹیشنز پٹرول کی شرح سے کرایہ وصول کرنے کے باوجود انٹر سٹی روٹس کی ٹرانسپورٹ کو ترجیح دینے لگے جسکے باعث عام شہریوں کو شدید مشکلات درپیش رہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشن کو ہفتے کے چھ روز صبح دس سے سہ پہر چار بجے تک گیس فراہمی کے اعلان پر یکم اپریل سے عملدرآمد شروع کر دیا ہے

جبکہ اتوار کے روز اٹھارہ گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی ۔ دوسری طرف جی ٹی روڈ پر واقع سی این جی اسٹیشنز عام شہریوں کی چھوٹی ٹرانسپورٹ کی بجائے انٹر سٹی روٹس پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ انٹر سٹی روٹس کے ٹرانسپورٹر مسافروں سے پٹرول کی شرح سے کرایہ وصول کر رہے ہیں لیکن بعد ازاں سی این جی کی فلنگ کے لئے گاڑیاں لائنوں میں کھڑی کردیتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :