خیبر پختونخوا کابینہ کے پانچ نو منتخب وزراء نے حلف اٹھا لیا
منگل 1 اپریل 2014 17:41
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1اپریل 2014ء) خیبر پختونخوا کابینہ کے پانچ نو منتخب وزراء نے حلف اٹھا لیا ، گورنر انجینئر شوکت اللہ نے نئے وزراء سے حلف لیا۔ صوبائی کابینہ کے نئے وزراء کی حلف برداری تقریب گورنر ہاوس میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ، وزیر اطلاعات شاہ فرمان سمیت دیگر ایم پی ایز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ تقریب میں نو منتخب وزراء قلندر لودھی ، مشتاق غنی ، ضیاء اللہ آفریدی ، اکرام اللہ گنڈاپور اور جمشیدالدین نے حلف اٹھایا ۔
(جاری ہے)
گورنر خیبرپختونخوا نے نو منتخب وزراء سے حلف لیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ فارورڈ بلاک پی ٹی آئی کا اندرونی معاملہ ہے جسے میڈیا میں لا کر ایشو بنایا جا رہا ہے۔اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور خوش اسلوبی سے حل کر لیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ کابینہ میں خواتین کو بھی نمائندگی دینے پر سوچ رہے ہیں ۔ مذاکرات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات خوش اسلوبی سے جاری ہیں اور اس سلسلے میں ہر قسم کا تعاون کر رہے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.