صوبے میں مہاجرین اور غیر قانونی مدارس کی تعمیرروکی جائیں، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت
منگل 1 اپریل 2014 17:28
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1اپریل 2014ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں مہاجرین اور غیر قانونی مدارس کی تعمیر روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ ہاؤس میں سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت صوبے اور بالخصوص کراچی میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا میں پولیس ورینجرز کے اعلیٰ حکام اور صوبائی وزرا نے شرکت کی،اجلاس کے دوران قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کامیابی کی جانب گامزن ہے اور شہر میں جلد امن پوری طرح قائم ہوجائے گا، آپریشن کے دوران حراست میں لئے گئے 60 ملزمان کو سزائیں ہوئیں جبکہ دیگر کی سزاؤں کا فیصلہ بھی جلد کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ چند مذہبی گروپ اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے شہر کا امن خراب کر رہے ہیں لیکن حکومت ان مخصوص عناصر کے سیاسی مقاصد کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی، انہوں نے حکام کو ہدایت کی تحفظ پاکستان آرڈیننس پر من وعن عمل کرایا جائے، جرائم پیشہ عناصرکو بے نقاب کرکے سخت اقدامات کئے جائیں اور مہاجرین اور غیر قانونی مدارس کی تعمیر روکی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.