آرمی چیف اپنے ہیلی کاپٹر کے ذریعے وزیر اعظم ہاوس پہنچ گئے

منگل 1 اپریل 2014 17:27

آرمی چیف اپنے ہیلی کاپٹر کے ذریعے وزیر اعظم ہاوس پہنچ گئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1اپریل 2014ء) آرمی چیف اپنے ہیلی کاپٹر کے ذریعے وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں، ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹر میں ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر الاسلام اور دیگر فوجی افسران بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے قومی سلامتی سے متعلق اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں آرمی چیف کو بھی شریک ہو نا تھا تاہم یہ اجلاس موخر کیا جا چکا ہے جس سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام کو بھی آگاہ کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :