سونے کی فی تولہ قیمت چار سو روپے کم ہو گئی

منگل 1 اپریل 2014 16:59

سونے کی فی تولہ قیمت چار سو روپے کم ہو گئی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1اپریل 2014ء) عالمی منڈی میں نرخ گرنے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت چار سو روپے کم ہو گئی۔

(جاری ہے)

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی منڈیوں میں سونے کی نئی قیمت پچاس ہزار روپے فی تولہ پر آ گئی ہے ۔ دس گرام سونے کی قیمت تین سو تینتالیس روپے کمی سے بیالیس ہزار آٹھ سو ستاون روپے ہو گئی۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت گیارہ ڈالر فی اونس کم ہو گئی جس کے بعد نئے عالمی نرخ بارہ سو چوراسی ڈالر فی اونس پر آ گئے ہیں۔