کراچی ،مبینہ پولیس مقابلے میں گینگ وار کا ملزم ہلاک

منگل 1 اپریل 2014 16:27

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1اپریل 2014ء) صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے ریلوے کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں گینگ وار کا ایک ملزم مارا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ریلوے کالونی میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم مارا گیاجس کی لاش کو پولیس موبائل کے ذریعے سے سول ہسپتال پہنچایا گیا،جہاں پہنچنے والے پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ملزم کا تعلق گینگ وار سے تھا۔ ملزم جرائم کی کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب بھی تھا۔

متعلقہ عنوان :