سول ہسپتال مٹھی میں زیر علاج ایک اوربچی دم توڑ گئی

منگل 1 اپریل 2014 16:22

سول ہسپتال مٹھی میں زیر علاج ایک اوربچی دم توڑ گئی

مٹھی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1اپریل 2014ء)تھر میں غذائی قلت سے بیمار ایک اور بچی دنیا سے چلی گئی ذرائع کے مطابق سول ہسپتال مٹھی میں اب بھی آنے والے مریضوں کا رش ہے اور ہسپتال میں 40سے زائد بچے زیر علاج ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت کی اعلان کردہ امدادی رقم کے حصول میں متاثرین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ، ذرائع کے مطابق مٹھی کے سرکاری بینک کے علاوہ تین نجی بینک اورچھاچھرومیں قائم واحد نجی بینک جزوی طورپر اے ٹی ایم کی سہولت فراہم کررہاہے،فنی خرابی ،کیش ختم ہونا اوردیگر مسائل یہاں معمول ہیں مقامی لوگوں کے مطابق گرم موسم کے آغاز کے ساتھ تھر میں درجہ حرارت مسلسل بڑھتاجارہاہے،ایسے میں بہت سے امدادی تنظیمیں واپس لوٹ ہوچکی ہیں۔