خانیوال‘گدھوں کا گوشت فروخت کرنے والے گروہ کے دو افراد عوام نے پکڑ لئے

منگل 1 اپریل 2014 16:21

خانیوال (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1اپریل 2014ء ،سٹی رپورٹر)گدھوں کا گوشت فروخت کرنے والے گروہ کے دو افراد گدھے کو ذبح کرتے ہوئے موقع پر عوام نے پکڑ لئے،خوب پٹائی کے بعد پولیس کے حوالے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق میاں چنوں کے نواحی علاقہ جراحی کے قریب دو افراد گدھے کو ذبح کرنے کی کوشش کررہے تھے کے مقامی لوگو ں نے موقع پر پکڑ لیا او رخوب پٹائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا،جبکہ مقامی لوگ خالد انیس،احمد حکمران، ملک امین، طلحہ خان ،دریاخانودیگر نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پکڑنے جانیوالے افراد گدھوں کا گوشت کر کے مختلف ہوٹلون پر سپلائی کرتے ہیں،انتظامیہ نوٹس لے،پولیس نے تھانہ تلمبہ نے رابطہ کرنے پربتایا کہ ایسا کوئی معاملہ نہیں ہے۔

موقع پر موجود افراد کا کہناہے کہ یہ افراد عرصہ دراز سے مبینہ طور پولیس کی ملی بھگت سے یہ کام کررہے ہیں۔اور گدوے کے گوشت کی فروخت کے ساتھ ساتھ اسکی چربی سے صابن اور دیگر اشیاء بنارہے ہیں۔