ہنگو ‘ علی آباد میں گھر کے ساتھ نصب بارودی مواد کا زوردار دھماکہ پورا شہر لرز اٹھا

منگل 1 اپریل 2014 16:21

ہنگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1اپریل 2014ء)ہنگو کے علاقہ علی آباد میں گھر کے ساتھ نصب بارودی مواد کا زوردار دھماکہ پورا شہر لرز اٹھا -قریب مکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،گھر کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا- پولیس زرائع کے مطابق ہنگو کے علاقہ علی آبا د میں پیر اور منگل کی درمیانی شب نا معلوم افراد کی جانب سے عبد العزیز ولد سید اللہ قوم شنواری کے گھر کے مین گیٹ کے ساتھ آٹھ کلو وزنی بارودی موادنصب کیا گیاتھا جس کے پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا دھماکے کی آواز دوردور تک سنی گئی شہر کے کئی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے دھماکے کے نتیجے میں گھر کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے -