وزیراعلیٰ پنجاب نے گندم خریداری مہم کے دوران خریداری مراکز پر وقت مقرر کرنے کی پابندی ختم کر دی‘ رکن پنجاب اسمبلی

منگل 1 اپریل 2014 16:19

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1اپریل 2014ء ) مسلم لیگ( ن) کی رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت چھوٹے کاشتکاروں کی حق تلفی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی اس سلسلہ میں پنجاب حکومت تحصیل ضلع اور صوبائی سطح پر شکایات سنٹرز بنائے گی اوران شکایات سنٹرز پر کاشتکاروں کی شکایات کا فی الفور ازالہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گندم خریداری مہم کے دوران خریداری مراکز پر وقت مقرر کرنے کی پابندی ختم کر دی ہے اس لئے روزانہ سنٹرز پر آنے والی تمام گندم کاشتکاروں سے خریدی جائے گی خریداری مراکز پر کاشتکاروں کی سہولت کیلئے مناسب انتظاما ت کیے جائیں گے۔

گندم خریداری مہم کے دوران سٹیزن فیڈ بیک سسٹم سے پوری طرح استفادہ کیا جائے۔مڈل مین اور آڑھتی کے کردار کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ باردانے کی تقسیم سے گندم کی خریداری تک کے تمام عمل کاڈیجیٹل مانیٹرنگ نظام وضع کیا جائے۔ گندم خریداری مراکز پر محنتی،ایمانداراور کام سے لگن رکھنے والے افراد تعینات کیا جائے گا