پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے خارج نہ کیا گیا تو عدالت جائیں گے،احمد رضا قصوری

منگل 1 اپریل 2014 15:11

پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے خارج نہ کیا گیا تو عدالت جائیں گے،احمد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1اپریل 2014ء) پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے سابق صدر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج نہ کیا تو وہ اس فیصلے کے خلاف عدالت جائیں گے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے غداری کیس میں پرویز مشرف کے وکیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز خصوصی عدالت میں بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنا وکالت نامہ جمع کرایا تھا، اس کے باوجود ان سمیت غداری کیس سے منسلک تمام وکلا اب بھی سابق صدر کی قانونی ٹیم کا حصہ ہیں۔

احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ آج رات تک پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے خارج کردیا جائے گا کیونکہ خصوصی عدالت اپنے فیصلے میں واضح طور پر کہہ چکی ہے کہ سابق صدر کو نقل وحرکت کی مکمل آزادی ہے، اگر پرویز مشرف کا نام سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے نہ نکالا گیا تو وہ اس کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :