لاپتہ طیارے کے کاک پٹ سے ایئر ٹریفک کنٹرول کو موصول ہونے والے آخری الفاظ شب بخیر ملائیشین 370 کے تھے ،ملائیشین حکام

منگل 1 اپریل 2014 14:37

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1اپریل 2014ء) ملائیشیا کے حکام کی طرف سے جاری ایک اور ریکارڈ کے مطابق لاپتہ طیارے کے کاک پٹ سے ایئر ٹریفک کنٹرول کو موصول ہونے والے آخری الفاظ’شب بخیر ملائیشین 370‘ کے تھے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے وزیرِ ٹرانسپورٹ نے کہا کہ فورینزیک تحقیقات کے ذریعے اس بات کا پتہ چلائے جائے گا کہ یہ الفاظ لاپتہ طیارے کے پائلٹ یا ان کے معاوٴن پائلٹ نے کہے ہیں۔

ملائیشیا سے بیجنگ جانے والا یہ مسافر طیارہ آٹھ مارچ کو لاپتہ ہو گیا تھا جس پر 239 مسافر سوار تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لاپتہ طیارے کے کاک پٹ اور ایئر ٹریفک کنٹرول کے درمیان آخری رابطے کا ریکارڈ میں کہے گئے الفاظ زیادہ رسمی ہیں اور اس گفتگو کے طریقہ کار سے مطابقت رکھتے ہیں جس طرح ایک پائلٹ ٹریفک کنٹرول سے بات کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :