امیتابھ بچن اور کترینہ کیف کو پاکستان آنے کی دعوت

منگل 1 اپریل 2014 14:16

امیتابھ بچن اور کترینہ کیف کو پاکستان آنے کی دعوت

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1اپریل 2014ء) بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اورکترینہ کیف کو پاکستان آنے کی دعوت دیدی گئی -یہ دعوت انہیں لاہور میں 24 مئی سے شروع ہونے والے سالانہ عالمی ادبی اور ثقافتی کانفرنس میں شرکت کیلئے دی گئی ہے ،کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت کی اکیس شخصیات کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان میں گلزار، جاوید اختر اورشبانہ اعظمی بھی نمایاں ہیں ۔کانفرنس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس موقع پرامتیابھ بچن اور کترینہ کیف کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیاہے ،جو دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی فروغ کے تبادلے کے حوالے سے گفتگو کریں گے- امکان یہی ہے کہ اس کانفرنس میں دونوں واقعی پاکستان کے مہمان بن جائیں۔

متعلقہ عنوان :