میڈونا نے اپنی تیسری فلم کی ہدایات دینے کی تیاری شروع کر دی

منگل 1 اپریل 2014 14:14

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1اپریل 2014ء) پاپ گلوکارہ میڈونا نے اپنی تیسری فلم کی ہدایات دینے کی تیاری شروع کر دی ۔یہ فلم جو مصنفہ ربیکہ واکر کے پہلے ناول ایدے اے لو سٹوری کی کہانی پر مبنی ہو گی۔ اس ناول میں ایک امریکی طالبہ کی کہانی بتائی گئی ہے جو کینیا کے ساحل کے قریب ایک خوبصورت جزیرے پر ایک میڈونا نے اپنی تیسری فلم کی ہدایات دینے کی تیاری شروع کر دی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

بعد میں ان دونوں کا یہ تعلق ثقافتوں اور روایات کی پیچید گیوں میں الجھ کر رہ جاتا ہے۔ ربیکہ واکر اس فلم کی شریک پروڈیوسر ہوں گی ۔ میڈونا اور ان کے پروڈیوسرز اب ایک سکرین رائٹر کی تلاش میں ہیں جو اس کتاب کی بنیاد پر سکرپٹ لکھ کر دے سکیں۔ میڈونا کی بطور ہدایت کارہ آخری فلم وی برطانیہ کے بادشاہ ایڈورڈ ہشتم اور امریکی والس سمپسن کے درمیان معاشقے پر مبنی تھی جو برطانیہ میں 2011 میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :