مینا کماری 42سال بعد بھی شائقین کے دلوں میں زندہ ہے

منگل 1 اپریل 2014 14:14

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1اپریل 2014ء) مینا کماری اپنی وفات کے 42 سال بعد بھی فلمی شائقین کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔ مینا کماری کا اصل نام ”ماہ جبین بانو“ اور ”منجو“ ان کا نک نیم تھا۔ انہوں نے چائلڈ سٹار کی حیثیت سے فلموں میں کام کرنا شروع کیا۔ ان کو چالیس سال میں وہ بے پناہ کامیابی، عزت اور شہرت ملی جس تک پہنچنا کسی اداکارہ کا خواب ہی ہو سکتا ہے۔

یہ پہلی اداکارہ تھیں جنھیں فلم”بیجو باوارا“پر پہلا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا۔ ان کی مشہور کلاسیکل فلم”پاکیزہ“ کا ڈائیلاگ بھی بہت مشہور ہوا آپ کے پاوٴں بہت خوبصورت ہیں انھیں زمین پر مت اتارئیے گا میلے ہو جائیں گے۔ پاکیزہ فلم کے گانے ”انہی لوگوں نے“ اور”سر راہ چلتے چلتے“ آج بھی سننے والوں میں بے حد مقبول ہیں۔

(جاری ہے)

اس فلم کی ریلیز کے دوران ہی مینا کماری بھی چل بسیں تھیں لیکن فلم سپرہٹ ہوئی۔ ان کی فلمیں بیجو باورا، فٹ پاتھ، دو بیگھا زمین، آزاد، نور جہاں، بہو بیگم، پاکیزہ، دل اپنا اور پریت پرائی، سانجھ اور سویرا بہت کامیاب رہیں۔ کمال امروہوی سے ان کی شادی ٹوٹ گئی جس کا غم انہیں اس شدت سے ہوا کہ وہ جگر کی بیماری میں مبتلا ہو کر عالم شباب میں ہی 31 مارچ 1972ء کو اس دنیا سے کوچ کر گئیں۔ مینا کماری آج ہم میں نہیں تاہم ان کی المیہ اداکاری آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں زندہ ہے۔

متعلقہ عنوان :