وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس،مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر غور

منگل 1 اپریل 2014 13:54

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس،مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر غور

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1اپریل 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا ، پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پرغور کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر داخلہ چودھری نثار اور وزیر اطلاعات پرویز رشید شریک ہوئے۔ اجلاس میں طالبان کےساتھ مذاکراتی عمل میں اب تک ہونے والی پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر بھی غور کیا گیا۔